Latest news

Visit of Commissioner Baltistan Division

Visit of Commissioner Baltistan Division

Commissioner Baltistan Division visited the ongoing Municipal Library project under execution by Skardu Development Authority (SDA).
He reviewed the pace and quality of work and appreciated SDA’s efforts to promote educational infrastructure in the region.
پریس ریلیز
کمشنر بلتستان ڈویژن نے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ نگرانی تعمیر ہونے والے میونسپل لائبریری منصوبے کا دورہ کیا۔
انہوں نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور تعلیمی ترقی کے لیے ایس ڈی اے کی کوششوں کو سراہا

کمشنر بلتستان جناب کمال خان نے آج ۱۶ جولائی کو سکردو کے پارکنگ کے مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایس ڈی اے کی جانب سے تیار کردہ پارکنگ کے حوالے سے ایک اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
سکردو، 16 جولائی 2025 — کمشنر بلتستان ڈویژن نے اسکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SDA) کے اہم منصوبے قتل گاہ پارکنگ ایریا کا باقاعدہ دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر جاری کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی افادیت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کا آغاز فوری طور پر کیا جائے اور اسے مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔
یہ منصوبہ سکردو کے مرکزی بازار میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولت فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق اس پارکنگ ایریا میں بیک وقت 100 سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جا سکیں گی۔
ڈائرکٹر جنرل ایس ڈی اے جناب غضنفر علی کی جانب سے کمشنر کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے ایس ڈی اے کے مثبت اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ سکردو شہر میں شہری سہولیات کی بہتری، ٹریفک نظم و ضبط، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔
ایس ڈی اے نے حالیہ برسوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں — جیسے سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے لائن مارکینگ، سیاحتی مقامات کی بحالی، اور شہری انفراسٹرکچر کی مضبوطی — میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ادارے کی پیشہ ورانہ ٹیم اور جدید حکمتِ عملی شہر کی ترقی میں واضح تبدیلی لا رہی ہے۔
کمشنر نے زور دیا کہ اس منصوبے کی تکمیل نہ صرف عوامی سہولت کا باعث بنے گی بلکہ شہر کے جمالیاتی پہلو کو بھی بہتر کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
Previous Visit of Chief Secretary Gilgit-Baltistan